تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
27 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 10:26

زمبابوے کے صدر کی سلامتی کونسل پرشدید تنقید

اے آر وائی - زمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے نے لیبیا میں نیٹو کی مداخلت اور معمر قذافی کو ہٹانے کے طریقے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے رابرٹ موگابے نے کہا کہ لیبیا میں امریکی سفیرکی ہلاکت قابل مذمت ہے تاہم معمر قذافی کے قتل کی بھی مذمت کی جانی چاہیے۔



انہوں نے کہا کہ لیبیا میں نیٹو کے مشن کا مقصد شہریوں کی حفاظت کرنا تھا لیکن اسے قذافی کو ہٹانے کے لیے استعمال کیا گیا .



رابرٹ موگابے نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے ارکان میں ایک تہائی افریقی ملک ہیں پھر بھی افریقہ کو سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت حاصل نہیں جو جمہوریت اور انصاف کے منافی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.