تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
28 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 9:0

لاس اینجلس : توہین آمیزفلم بنانے والا پروڈیوگرفتار

اے آر وائی - امریکی حکام نے توہین آمیز فلم کے پروڈیوسر نکولا بیسلے کو گرفتار کر لیا ہے۔امریکی حکام کے مطابق نکولا بیسلے کو لاس اینجلس سے گرفتار کر لیاگیا،غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق نکولا بیسلے کو جیل سے رہائی کے معاہدے کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔



یاد رہے کہ عدالت نے نکولا کو انٹر نیٹ تک رسائی سے روکا گیا تھا۔ لاس اینجلس کے مقامی اٹارنی کا کہنا ہے کہ نکولا بیسلے کو آج ہی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ نکولا بیسلے سن دو ہزار نو اور دو ہزار دس میں بینک فراڈاور جعلی شناخت کے ذریعے کریڈٹ کارڈز بنانے کے جرم میں جیل جا چکا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.