تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
29 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 14:1

پیوٹن کادورہ معاشی تعاون نہ ہونے پرمنسوخ ہوا،روس

اے آر وائی - روس کا کہنا ہے کہ صدر پیوٹن کا دورہ پاکستان بامقصد معاشی تعاون نہ ہونے پرمنسوخ ہوا۔



پاکستان اورافغانستان کیلئےروسی صدرکےمشیرضمیرکابلوف نے انٹرویو میں کہا کہ روسی صدرکےدورہ پاکستان کی منسوخی کی بڑی وجہ دونوں ملکوں کےدرمیان بامقصد تعاون میں اضافہ نہ ہوناہے۔ انہوں نے مزید کہا روسی صدر چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک میں توانائی اورتعلیم کے شعبوں میں تعاون بڑھے،اسٹیل ملز کی توسیع، تاجکستان پاکستان ریلوے ٹریک کی تعمیرہو۔



ان کا کہنا تھا کہ روسی صدر وسطی ایشیا اور جنوبی ایشیا ٹرانسمیشن لائن میں دلچسپی لے رہے ہیں اورروس اس منصوبے پر پچاس کرو ڈالر کی سرمایہ کا ری کا خواہا ں ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.