30 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 15:13
التمش کبیر بھارت کےنئے چیف جسٹس
اے آر وائی - بھارتی سپریم کورٹ کے نئےمسلمان چیف جسٹس التمش کبیرنے کئے یادگار فیصلے دئیے ۔ وہ بھارتی سپریم کورٹ کے انتالیسویں چیف جسٹس ہیں۔
چونسٹھ سالہ التمش کبیر نے بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔نئی دہلی کے راشٹرپتی بھون کے اشوک ہال میں انہوں نے اللہ کے نام پر حلف لیا۔جسٹس التمش کبیر کو ستمبر دو ہزار پانچ میں سپریم کورٹ کا جج بنایا گیا تھا اس عرصے میں انہوں نے انسانی حقوق اور انتخابی قوانین جیسے اہم کیسز پر فیصلے کیے۔
انہوں نے نچلی ذات کی توہین کو قابل سزا جرم قرار دیا اور وہ اس بینچ کے سربراہ تھے جس نے سپیکر کے ذریعے نا اہل قرار دیے گئےکرناٹک کےرکن اسبملی کو بحال کر دیا تھا۔ان کے والد جہانگیر کبیر ریاست بنگال میں کئی مرتبہ وزیر رہےجبکہ چچا ہمایوں کبیر نہرو کی کابینہ میں وزیرتعلیم تھے۔