تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 5:28

ہانگ کانگ: کشتی الٹنے سے آٹھ افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

اے آر وائی - ہانگ کانگ میں کشتی الٹنے سے آٹھ افراد ہلاک جبکہ درجنوں افراد لاپتا ہو گئے، حادثہ جنوبی ہانگ کانگ کے ساحلی علاقے لامہ کے قریب پیش آیا۔ حکومتی ترجمان کے مطابق بدنصیب کشتی میں سیاح اور تارکین وطن کی ایک بڑی تعداد موجود تھی، فوری طور پر ہلاک افراد کی تعداد واضح نہیں ہو سکی ہے، جبکہ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک آٹھ افراد کی لاشیں لائی جا چکی ہیں، جن کی شناخت نہ ہو سکی ہے۔



ڈوبنے والی کشتی ہانگ کانگ الیکٹرک کمپنی کی ملکیت ہے جس میں کمپنی اسٹاف اور ان کے فیملی ممبرز سوار تھے جو چین کے قومی دن کے موقع پر وکٹوریا ہاربر پر آتشبازی کا مظاہرہ دیکھنے جا رہے تھے، بچ جانے والے افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹیو لیونگ چنگ ینگ نے حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ ڈوبنے والے افراد کی تلاش کے لیئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.