3 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 14:58
طالبان کو مضبوط افغان فورسز کا سامنا ہو گا،نیٹو
اے آر وائی - نیٹو کے سیکریٹری جنرل نیٹو اینڈرس فوگ راسموسن نے کہا ہے کہ دو ہزار چودہ میں افغانستان سے بین القوامی فوج کے انخلاء کے بعد طالبان کو مضبوط افغان فورسز کا سامنا کرنا پڑے گا۔
امریکی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں نیٹو چیف کا کہنا تھا کہ طالبان کوکسی غلط فہمی کا شکار نہیں ہونا چاہئیے کیونکہ غیر ملکی فوج کے جانے کے بعد تین لاکھ باون ہزار تربیت یافتہ افغان فورسز سیکورٹی کی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی فورسز پر اندر سے حملے تشویشناک ہیں تاہم اس سے افغان پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔