4 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 10:28
شادی کی سالگرہ کے دن مباحثے سے مشیل اوباما ناراض
اے آر وائی - شادی کی سالگرہ کے دن صدارتی انتخابات کے سلسلے میں ہونے والے مباحثے میں صدر براک اوباما کی شرکت نے امریکی خاتون اول کا موڈ آف کر دیا۔
صدر براک اوباما شادی کی بیسویں سالگرہ کے موقع پر ریاست کولاراڈو کے شہر ڈینور میں مخالف امیدوار ریبپلکن پارٹی کے مٹ رومنی سے مباحثے میں مصروف تھے اس لئے سالگرہ کی تقریب منانے کا موقع نہیں ملا۔
مشیل اوباما کا اس بارے میں کہنا تھا اتنا خاص دن گزارنے کا اس سے برا طریقہ کوئی اور ہو نہیں سکتا۔ صدر اوباما نے مشیل کو ٹوئٹر پر شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دی تھی۔