تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 11:52

دنیا بھر میں گستاخانہ فلم کیخلاف مظاہرے جاری

اے آر وائی - گستاخانہ فلم کے مخالف دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔جرمنی کے شہرفرینکفرٹ میں گستاخانہ فلم کے خلاف مظاہرہ کیاگیا۔ برطانیہ میں پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کیا گیا جبکہ اٹلی میں مسلمانوں کی جانب سے امن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔



امریکا میں بننے والی توہین آمیز فلم کےخلاف دنیا بھر کے مسلمانوں میں غم وغصہ پایاجاتاہے۔جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں ریلوے اسٹیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔مظاہرے میں شریک افراد نے گستاخانہ فلم بنانے والے ملعون شخص کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔اس سے پہلے شہر میں ایک احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی۔



برطانیہ میں پارلیمنٹ کے باہر گستاخانہ فلم کے خلاف مسلمانوں کی بڑی تعداد نے مظاہرہ کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا۔ اٹلی کے شہر بریشیا میں پاکستانیوں سمیت دوسرے ممالک سے تعلق رکھنے والی مسلم کمیونٹیز نے ایک عظیم الشان امن کانفرنس کا انعقاد کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.