7 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 12:34
وینزویلا میں صدارتی انتخابات آج
اے آر وائی - وینزویلا میں آئندہ چھ سال کیلئے صدر کے انتخاب کیلئے الیکشن آج ہورہے ہیں۔ یونائیٹڈ سوشلسٹ پارٹی آف وینزویلا کے پلیٹ فارم سے ہوگو شاویز صدارت کی تیسری مدت کیلئے انتخابات میں حصہ لیں گے۔
صدارتی انتخابات کو ہوگوشاویز کے اقتدار کے لیے بہت بڑا چیلنج قرار دیا جا رہا ہے۔ تیل سے مالا مال جنوبی امریکا کے ملک وینز ویلا کی آبادی تین کروڑ ہے۔ ملک بھر میں تیرہ ہزار سات سو پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔ جہاں الیکٹرانک ذرائع سےووٹنگ ہوگی۔ ہوگوشاویز انیس سو اٹھانوے میں دوسری مدت کیلئے صدر منتخب ہوئے تھے۔
سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ سخت انتخابی مقابلے کی صورت میں دھاندلی کے الزامات اور عوامی مظاہرے
ملک میں ہنگاموں کی وجہ بن سکتے ہیں۔ ان انتخابات میں صدر شاویز کا مقابلہ قدرے جوان اور توانائی سے بھرپور نوجوان گورنر آینرِیک کاپریلیس سے ہے۔