تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
10 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 0:54

امریکا صدارتی انتخاب: اوباما کی مقبولیت میں کمی

اے آر وائی - امریکا کے صدارتی انتخابات جوں جوں قریب آ رہے ہیں صدارتی انتخاب جیتنے کے لئے صدر براک اوباما اور ان کے حریف مٹ رومنی کے درمیان مقابلہ کڑا ہوتا جارہا ہے۔ امریکی تحقیقی ادارے پیو ریسرچ سینٹر کے سروے کے مطابق گذشتہ ہفتے کے صدارتی مباحثے کے بعد مٹ رومنی کی مقبولیت بڑھ کر اننچاس فیصد ہوگئی ہے جبکہ پینتالیس فیصد ووٹرز اوباما کے حامی ہیں۔



رجسٹرڈ ووٹروں میں اوباما اور رومنی کی مقبولیت کا تناسب ایک جیسا یعنی چھیالیس فیصد ہے۔ ستمبر میں کیے گئے سروے میں مٹ رومنی، اوباما سے نو پوائنٹ پیچھے تھے۔ رپورٹ کے مطابق سروے کے دوران پچھہتر فیصد افراد نے صدارتی مباحثے میں مٹ رومنی کی کارکردگی کو بہتر قرار دیا۔



امریکا میں صدارتی انتخابات چھ نومبر کو ہوں گے۔ دوسری جانب مٹ رومنی نے صدر اوباما کی پالیسیوں پر جارحانہ تنقید کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اوباما حکومت کی پاکستان، افغانستان، مشرق وسطیٰ کے بارے میں کوئی موثر خارجہ پالیسی نظر نہیں آتی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.