11 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 10:49
سلامتی کونسل کے وفدکا دورہ افغانستان ملتوی
اے آر وائی - اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے وفد کا دورہ افغانستان حفاظتی خدشات کے باعث ملتوی کر دیا گیا ہے۔ سلامتی کونسل کے پندرہ رکنی وفد کو اس ماہ افغانستان کا دورہ کرنا تھا لیکن اسے سیکورٹی خدشات کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق دورے کا التوا اقوام متحدہ کے سیکورٹی چیف گریگری اسٹار کے مشورے کے بعد ملتوی کیا گیا ہے جس میں وفد کو اس ماہ کے اوائل میں افغانستان کا دورہ نہ کرنے کو کہا گیا تھا۔