12 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 11:58
تبدیلی کی بات کرنا ووٹرزکی توجہ حاصل کرناہے، اوبامہ
اے آر وائی - امریکی صدر بارک اوبامہ نے اپنے ریپبلیکن حریف مٹ رومنی پر الزام عائد کیا ہے کہ مٹ رومنی کا ٹیکسوں میں کٹوتی اور صحت عامہ سمیت دیگر ایشوز پر اپنے سخت قدامت پسندانہ روئیے پر انتہائی تبدیلی ظاہر کرنے کا مقصد محض آئندہ انتخابات میں ووٹروں کی توجہ حاصل کرناہے۔
گذشتہ روز کورل گیبلس فلوریڈا میں یونیورسٹی آف میامی میں اپنی انتخابی مہم کے دوران صدر اوبامہ نے اپنے حامیوں سے خطاب کے دوران مٹ رومنی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ رومنی کی یہ باتیں امریکی عوام سے ایک بڑے مذاق کے سوا کچھ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکس کے نظام میں تبدیلی کارآمد نہ ہوگی، رومنی کے بیان کے مطابق اگر ٹیکس کی شرح کو کم کیا گیا تو درحقیقت اس سے خامیاں دور ہونا ممکن نہیں۔
گذشتہ ہفتے ہونے والے مباحثے میں مٹ رومنی کی جانب سے سبقت لیے جانے کے بعد ڈیمو کریٹک امیدوار صدر اوبامہ کی جانب سے ان پر جارحانہ تنقید میں اضافہ ہو گیا ہے۔ مٹ رومنی صدر اوبامہ پر تین پوائنٹس کے ساتھ سبقت حاصل کیے ہوئے ہیں۔