تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 18:42

اسکاٹ لینڈ میں شدید بارشیں،سیلاب سے تباہی

اے آر وائی - اسکاٹ لینڈ میں شدید بارشوں اورسیلاب نے تباہی مچا دی ہے ۔جس سے وسیع علاقہ زیر آب آ گیا۔



طوفانی بارش اورسیلاب سے اسکاٹ لینڈ کے شمالی حصے سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔سیلابی پانی شہروں میں داخل ہو گیا اور سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔موسلا دھار بارش کے سبب بجلی اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہو گیا اور لوگ گھروں میں محصور ہو گئے۔



مسلسل بارش اور سیلابی ریلوں کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ محکمہ موسمیات نے سیلاب وارننگ جاری کرتے ہوئے آنے والے دنوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.