تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
15 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 14:42

لندن گستاخانہ فلم،گوگل ہیڈکوارٹرکےباہرہزاروں افراد مظاہرہ

اے آر وائی - گستاخانہ فلم کے خلاف دس ہزار افراد نے لندن میں گوگل کے ہیڈ کوارٹرز کے باہر مظاہرہ کیا۔



غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مظاہرین نے گستاخانہ فلم کی مذمت کرتے ہوئے گوگل انتظامیہ سے یوٹیوب سے فلم کا لنک ہٹانے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں احتجاجی بینرز اٹھا رکھے تھے اور وہ فلم کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔



مظاہرین کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار کی آڑ میں توہین رسالت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ گستاخانہ فلم کے لنک کو جب تک یو ٹیوب سے ہٹا نہیں دیا جاتا اس وقت تک پوری دنیا میں گوگل کے دفاتر کے باہر مظاہروں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.