16 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 16:3
امریکی سفارت کاروں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہی، ہیلری
اے آر وائی - امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ وہ بن غازی میں امریکی سفارت کاروں کوفراہم کردہ سیکورٹی کی ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتی ہیں۔
امریکی ٹی وی چینلز سے گفتگو میں ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ بطور وزیر خارجہ دنیا بھر میں امریکی سفارت خانوں اور سفارتی عملے کو موثر سیکورٹی فراہم کرنا ان کی ذمہ داری ہے وہائٹ ہاؤس کی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی کو بہتر کرنے کے لئے کام جاری ہے تاکہ مستقبل میں بن غازی جیسا واقعہ رونما نہ ہو۔
لیبیا کے شہر بن غازی میں امریکی قونصیلٹ پر حملے میں چار امریکی سفارت کار ہلاک ہو گئے تھے جن میں امریکی سفیر بھی شامل تھے۔