تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
17 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 11:51

امریکہ میں صدارتی مباحثہ، نوکریاں اور وسائل سرفہرست

اے آر وائی - امریکا میں صدارتی امیدواروں براک اوبامہ اور مٹ رومنی کے درمیان دوسرامباحثہ نیو یارک میں ہوا جس میں مٹ رومنی وسائل کی کمی اور نوکریوں کا رونا روئے۔۔ تو براک اوباما نے اپنے کارناموں کے ساتھ اچھے دنوں کی امید دلائی۔



نیو یارک کے ٹاؤن ہال میں ہوئے دوسرے مباحثہ میں صدر اوبامہ پہلے سے زیادہ پر اعتماد نظر آئے لیکن مٹ رومینی کے تابڑ توڑ حملوں نے انہیں پیچھے ہٹنے پر بھی مجبور کیا۔ الفاظ اور اعداد و شمار کی جنگ میں رومینی نے امریکہ میں بڑھتی بے روزگاری اور وسائل کی کمی جیسے عوامی مسائل چھیڑ دئے ، ان کا کہنا تھاکہ ملازمت سے لے آف ہونے والے صرف ساڑھے دس فیصد کو ہی دوبارہ نوکری مل پاتی ہے ، لوگ پکار پکار کر کہہ رہے ہیں کہ ہماری نوکریاں بچاؤ۔۔۔



اس کے جواب میں اوباما کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے انتخا بی وعدے پورے کئے ہیں اور ہزاروں نئی ملازمیں پیدا کیں ۔ رومینی نے الزام لگایا کہ اوباما نے تیل و گیس اور کوئلہ کی تلا ش کے اجازت دینے میں کنجوسی کا مظاہرہ کیا جس پراوبامہ بولے کہ وہ قومی زمینیں لوگوں کو طویل عرصے تک رکھنے کے لئے نہیں دے سکتے ۔ تیل نکالنا ہے تو نکالو ورنہ زمین خالی کرو، براک اوباما کا کہنا تھا کہ امریکہ میں دنیا کا بہترین تعلیمی نظام چل رہا ہے۔



انہوں نے افغانستان اور عراق سے فوجیں واپس بلانے کا وعدہ پورا کیا اور اسامہ کے پیچھے جا کر اسے ختم کیا۔ رومینی کا کہنا تھا کہ ان کی خارجہ پالیسی جارج بش سے مختلف ہے ، تو اوباما بولے کہ مٹ رومینی کی معاشی پالیسیاں بہت سخت ہیں ،۔۔۔رومینی نے اگلے چار سال میں چالیس لاکھ ملازمتوں کی ضرورت بتائی۔۔تو اوبا مہ نے مینوفیکچرنگ میں ملازمتیں بڑھانے کے سبز باغ دکھائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.