21 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 12:58
ایران امریکا سے ون آن ون مذاکرات پر رضامند،نیویارک ٹائمز
اے آر وائی - امریکی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ ایران امریکا سے ون آن ون مذاکرات کےلیے رضامند ہوگیا ہے۔ وائٹ ہاؤس نے اخبار کا دعوی مسترد کردیا۔
نیویارک ٹائمز نے دعوی کیا کہ ایرانی حکام نے چھ نومبر کے امریکا کے صدارتی انتخابات کے بعد مذاکرات کی حامی بھر لی ہے اور اخبار نے اسے دونوں ممالک کے درمیان کئی عرصے سے جاری جوہری تنازعہ میں اہم پیش رفت ہے۔ دوسری جانب وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ ایران سے ون آن ون مذاکرات کی کوشش کی جارہی ہے تاہم اس پر کوئی رضامندی سامنے نہیں آئی۔
امریکا کی قومی سلامتی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ براک اوباما نے دنیاپرواضح کردیا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کےلیے ہرممکن حربہ استعمال کیاجائے گا۔