تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
23 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 10:6

برطانیہ افغانستان میں ڈرون طیاروں کی تعداد دگنی کرے گا

اے آر وائی - برطانیہ افغانستان میں موجود ڈرون طیاروں کی تعداد دگنی کرے گا۔ برطانوی اخبار کے مطابق برطانوی وزارت دفاع کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ پانچ نئے ڈرون طیارے خرید لئے گئے ہیں جو جلد افغانستان بھیج دئیے جائیں گے جس کے بعد افغانستان میں موجود برطانوی ڈرون طیاروں کی تعداد دس ہو جائے گی۔



ان طیاروں کو ویڈنگٹن میں رائل ائیر فورس کے اڈے سے آپریٹ کیا جائے گا۔فی الحال ڈرون طیارے امریکا سے آپریٹ کئے جا رہے ہیں۔ حکام کاکہنا ہے کہ ڈرون حملوں کی تعداد میں اضافے کا مقصد دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں کو مزید موثربنانا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.