25 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 21:50
امریکہ میں انتخابات کی گہما گہمی
اے آر وائی - امریکہ میں ہے انتخابات کی گہما گہمی ہے ۔ امریکہ میں صدارتی انتخاب الیکٹوریل کالج کے ذریئے ہوتا ہے ۔ جس میں ہر ریاست کو اس کی آبادی کی بنیاد پر ووٹ دیئے جاتے ہیں یعنی جس ریاست کی آبادی بڑی اس کے ووٹ بھی زیادہ ۔ ووٹ زیادہ تو ان کی اہمیت بھی زیادہ ۔
جیسے کیلفورنیا کی آبادی تین کروڑ سترلاکھ ستر ہزار ہے ۔ کیلفورنیا کے 55ووٹ ہیں جبکہ مونٹانا جیسی چھوٹی ریاست کی آبادی صرف دس لاکھ ہے اور اس کے صرف تین ووٹ ہیں ۔ امریکی کے انتخابی نظام کے مطابق جو صدارتی اُمیدوار کسی ریاست میں جیت جاتا ہے تو اسے اس ریاست کے تمام ووٹ مل جاتے ہیں ۔
صدر منتخب ہونے کیلئےکم از کم 270ووٹوں کی ضرروت ہوتی ہے ۔ امریکہ کی کئی ریاستوں کا ریکارڈ ہے کہ وہ کسی ایک مخصوص جماعت کے اُمیدوار ہی کو ووٹ دیتی ہیں اور اس بار بھی صدارتی اُمیدوار اپنی حامی ریاستوں کے ووٹوں پر انحصار کریں گے ۔ صرف چند ہی ایسی ریاستیں ہوں گی جہا ں پر فیصلہ کُن معرکہ ہوگا ۔ اور یہی وہ ریا ستیں ہیں جنہیں امریکہ کا انتخابی میدان کہا جاتاہے ۔