26 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 14:14
افغانستان :نماز عید میں خود کش حملہ، 32افراد ہلاک
اے آر وائی - افغانستان میں مسجد میں ہونے والے خودکش حملے میں بتیس افراد ہلاک اور پچاس سے زائد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب صوبہ فریاب کی ایک مسجد میں نماز عید ادا کی جارہی تھی۔
زخمیوں اور لاشوں کواسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کردیا۔