28 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 13:44
جکارتہ:امریکی سفارتخانے پرحملےکامنصوبہ، 11افرادزیرحراست
اے آر وائی - انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں اسپیشل یونٹ نے امریکی سفارتخانے پر حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گیارہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ انڈونیشیا کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ نے جاوا میں آسٹریلیا کے سفارتخانے کے قریب چھاپہ مار کارروائی کر کے مشتبہ شدت پسندوں کو گرفتار کیا۔
پولیس کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد جاوا میں امریکی سفارتخانے پرحملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ مشتبہ افراد سے ایک بم اور دھماکاخیز مواد برآمد کرلیاگیا۔
امریکا کے محکمہ خارجہ نے انڈونیشیا میں شدت پسندوں کے خلاف کریک ڈاؤن اور گرفتاریوں سے لاعلمی کااظہار کیا ہے۔ دوسری جانب محکمہ دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سفارتخانوں کی سکیورٹی بڑھانے سے متعلق محکمہ خارجہ کی کوئی درخواست زیرغور نہیں۔