تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
29 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 13:17

سپر طوفان سینڈی امریکی ساحلوں کے نزدیک

اے آر وائی - سپر طوفان سینڈی کاامریکی ساحلوں سے آج ٹکرائے جانے کا امکان ہے۔ جس سے بڑے پیمانے پر تباہی کا خدشہ ہے۔ سمندری طوفان سینڈی کے باعث امریکا کی نو ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔



نیویارک میں اقوام متحدہ اور اسٹاک ایکس چینج کے دفاتر بھی بند ہیں۔ نائن الیون کے بعد پہلی مرتبہ نیویارک اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار بند رہے گا۔ واشنگٹن،نیویارک اورفلیاڈلفیا میں سب وے اسٹیشنز بندکردیئے گئے جس سے ایک کروڑ سے زائد مسافر متاثر ہوئے۔ ہزاروں پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔



نیویارک اور دیگر ریاستوں میں سڑکیں سنسان ہیں۔ اسٹورز پر غیر معمولی رش دیکھنے میں آرہا ہے اور لوگ زیادہ سے زیادہ ضرورت کی اشیاء خریدنے میں مصروف ہیں۔ سمندری طوفان کی وجہ سے لاکھوں افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے ہیں۔اندازاً چھ کروڑ امریکی عوام سپر طوفان سے متاثر ہو سکتے ہیں۔



طوفان نے امریکی صدارتی انتخاب کی مہم بھی متاثر کی ہے۔ صدر اوباما نے ریاست اوہائیو میں نکالی جانے والی انتخابی ریلی ملتوی کردی۔ ری پیبلکن پارٹی کے امیدوار مٹ رومنی نے بھی انتخابی مصروفیات منسوخ کردی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.