29 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 16:32
فرانس میں سردی،پیرس نے سفید چادراوڑھ لی
اے آر وائی - یورپ میں سردیاں شروع ہوگئیں۔ فرانس کے جنوب مشر قی علاقوں میں شدید برفباری کاسلسلہ جاری ہے۔ شدید برفباری کے باعث فرانس میں معمولات زندگی متاثر ہوئے۔ خوشبوؤں کے شہر پیرس نے سفید چادر اوڑھ لی ہے۔
مقامی میڈیا کےمطابق پچاس ہزار افراد بجلی سے محروم رہے۔ فرانس کے جنوبی علاقوں میں ایک سوتیس کلومیٹر کی رفتار سے سرد ہوائیں چل رہی ہیں۔ خراب موسم کے باعث دو افراد لاپتہ ہوچکے ہیں ۔