تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
30 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 9:47

سمندری طوفان سے امریکہ مفلوج، تیرہ ہلاک

اے آر وائی - امریکی ریاست نیویارک اورنیوجرسی کی تاریخ کا خوفناک ترین طوفان آج ساحل سے ٹکرا گیا۔ایک ہزار میل وسیع سپر طوفان سے چھ کروڑ افراد کے متاثرہونے کاخدشہ ہے۔ طوفان سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد تیرہ ہو گئی۔



سمندری طوفان سینڈی کے باعث امریکا کی ایک درجن کےقریب ریاستوں میں ایمرجنسی اور خوف کا سماں اب تک عوام میں موجود ہے،طوفان نیو جرسی سے ٹکرا گیا جس کے باعث دو افراد کی ہلاکتیں واقع بتائی جا رہی ہیں ۔نیویارک شہر میں جہاں سناٹاہے وہیں نیو یارک کی عمارتوں کو طوفان سے شدید ترین خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔



امریکہ میں متعدد شاہراہیں ،تعلیمی ادارے ،اقوام متحدہ کے دفاتر اور اسٹاک ایکسچینج بھی بند ہے۔نائن الیون کے بعد پہلی مرتبہ نیویارک اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار بندکیاگیا۔انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔ امریکی میڈیاکےمطابق سینڈی نیویارک اور نیوجرسی کی تاریخ میں سب سےخطر ناک طوفان ہے۔نیویارک، واشنگٹن اورفلاڈیلفیا میں سب وے اسٹیشنز بندکردیئے گئے جس سے ایک کروڑ سے زائد مسافر متاثر ہوئے۔ ہزاروں پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں۔



لوگوں کے انخلاء سے پہلے اسٹورز پر غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا۔لوگ زیادہ سے زیادہ اشیائے ضرورت خریدنے میں مصروف تھے۔سمندری طوفان کی وجہ سے لاکھوں افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے۔



اندازاً چھ کروڑ امریکی عوام سپر طوفان سے متاثر ہو سکتے ہیں۔ طوفان نے امریکی صدارتی انتخاب کی مہم بھی متاثر کی ہے۔صدر اوباما نےریاست اوہائیو میں نکالی جانے والی انتخابی ریلی ملتوی کردی۔اپنے خطاب میں صدر اوباما نے کہا کہ انسانی جانوں کا تحفظ اہم ہے۔عوام ریاستی حکومت کی ہدایات غور سے سنیں اور ان پر سختی سے عمل کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.