تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
30 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 10:34

طوفان سینڈی :امریکی سیاست کو متاثرکرے گا

اے آر وائی - طوفان سینڈی کے باعث امریکاکے مشرقی ساحلی علاقوں میں چھ نومبر کو ہونیوالے صدارتی انتخابی عمل میں رخنہ پڑنے کاامکان ہے۔طوفان صدارتی انتخابات میں فیصلہ کن کردارادا کرنے والی کئی ریاستوں کومتاثر کرےگا۔



تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ طوفان امریکی مشرقی ساحل پر ایسے وقت میں منڈلا رہا ہے جب صدارتی مباحثوں میں امیدوار ماحولیاتی تبدیلی کے موضوع پر بحث کرنے سے کتراتے رہے۔محکمہ موسمیات کے ماہرین کے خیال میں سینڈی امریکی انتخابات میں فیصلہ کن کردار ادا کرنے والی کئی ریاستوں کو مثاثر کر ے گا۔



صدر اوباما نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ سمندری طوفان کو بہت سنجیدگی سے لیں۔صدر اوباما ریاست اوہایو میں انتخابی مہم کی سرگرمیاں ترک کر کے واپس واشنگٹن پہنچےتاکہ وہ طوفان کے دوران نگرانی کرسکیں۔مٹ رومنی نے بھی اہم انتخابی ریاست ورجینیا میں طے شدہ تقریب منسوخ کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.