تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
31 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 16:34

امریکہ طوفان،ہلاکتوں کی تعداد 51 ہوگئی

اے آر وائی - ہولناک طوفان سینڈی امریکا کے وسیع علاقے کو روندتا ہوا پیچھے تباہیاں چھوڑ گیا ۔ طوفان سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد اکیاون ہو گئی ۔



امریکا کی تاریخ کے چند بڑے طوفانوں میں سے ایک سینڈی اپنے پیچھے تباہی اور بربادی کی داستان چھوڑ گیا ہے۔طوفان سے سترہ ریاستوں میں بجلی اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا اور بیاسی لاکھ افراد کو بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی۔ شکاگو سردی کی لپیٹ میں آگیا جہاں درجہ حرارت دس ڈگری تک پہنچ گیا۔



ڈیلوائیرمیں متعدد مکانات سیلابی ریلے میں بہہ گئے اورہائی وے پانی میں ڈوب گئی۔ مین ہیٹن کے نشیبی علاقے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ دس زیر زمین ریلوے اسٹیشنز پانی سے بھر چکے ہیں۔ نیویارک کے میئرمائیکل بلومبرگ کہتے ہیں ٹرینوں کی آمد و رفت بحال ہونے میں چار سے پانچ دن لگ سکتے ہیں۔ نیویارک سمیت اردگرد کے علاقوں میں بجلی کی بحالی میں ایک ہفتہ لگے گا۔ امریکہ کے مشرقی ساحلی علاقے میں ہوائی اڈے بدستور بند ہیں۔ پروازیں منسوخ ہونےکے باعث ہزاروں افراد ائیرپورٹس پر پھنسے ہوئے ہیں۔



نیویارک کے جان ایف کینیڈی ائیر پورٹ پر محدود سروس بحال ہونےکےبعد پروازیں اترنا شروع ہو گئی ہیں۔ نیشنل گارڈزکے دستے نیوجرسی میں امدادی کارروائی کر رہے ہیں بتایا جا رہا ہے کہ سپر طوفان سے سپر پاور امریکا کو پچاس ارب ڈالرکےنقصان کاسامنا ہے۔طوفان کے باعث ملتوی ہونے والی



صدارتی انتخابی مہم ریپبلیکن امیدوار مٹ رومنی آج اور صدرباراک اوباما کل سے دوبارہ شروع کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.