تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 نومبر 2012
وقت اشاعت: 5:11

امریکا،طوفان کے بعد کاروبار زندگی بحال ہونا شروع

اے آر وائی - سینڈی طوفان کے کاروبار زندگی بحال ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ نیویارک میں میراتھن منسوخ کردی گئی ہے۔



نیویارک میں سینڈی طوفان کے بعد اب بھی لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہیں۔ نیویارک کے گورنر نے اعلان کیا کہ ایندھن سے بھرے بحری جہاز پورٹ پر پہنچ گئے ہیں اور جلد ہی فیول کی قلت پرقابو پالیاگیا جائے گا۔ نیویارک سمیت پندرہ ریاستوں میں کاروبار زندگی کی بحالی کاکام جاری ہے۔ بجلی کی بحالی اور امدادی سرگرمیوں میں فوج بھی سرگرم عمل ہے۔



نیویارک میں بارہ لاکھ اور نیوجرسی میں پندرہ لاکھ افراد بجلی سے محروم ہیں۔ نیوجرسی کے گورنر کےمطابق مختلف شہروں کےلیے فیری سروس بحال کردی گئی ہے۔ نیویارک کے میئر نے سینڈی طوفان کےباعث نیویارک میں اتوار کو ہونے والی میراتھن ریس منسوخ کردی ہے۔میئر کےمطابق دوڑ سے عوام میں اشتعال کاخطرہ تھا جس کےباعث اسے منسوخ کیاگیا۔انتظامیہ نے ابھی کوئی نئی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.