تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 نومبر 2012
وقت اشاعت: 6:18

امریکی الیکشن میں 3روز باقی،اوباما،رومنی میں لفظوں کی جنگ

اے آر وائی - امریکا میں صدارتی انتخابات میں اب تین روز باقی رہ گئے ہیں۔ ری پبلکن اور ڈیموکریٹک امیدواروں کی انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ دونوں امیدواروں کے درمیان الفاظ کی جنگ شدید ہوگئی ہے۔



امریکا میں چھ نومبر کو ہونے والے انتخابات پرپوری دنیا کی نظر ہے۔ دوسوستر الیکٹورل ووٹوں کےلیے امریکی صدر براک اوباما اور مٹ رومنی سرتوڑ کوششوں میں مصروف ہیں۔ اوباما اپنی مہم کے آخری اوقات میں اوہایو میں ہیں۔ یہ ریاست انتخابات میں فیصلہ کن کردار رکھتی ہے۔ اس ریاست کے اٹھارہ الیکٹورل ووٹس اہمیت رکھتے ہیں۔



تازہ ترین ٹریکنگ پول کے مطابق اوباما کو مٹ رومنی پر پینتیس کے مقابلے میں انسٹھ فیصد کی برتری حاصل ہے۔ دونوں امیدوار اپنی انتخابی مہم پر چھ ارب ڈالر خرچ کررہے ہیں۔ یہ امریکا کی تاریخ کا سب سے مہنگا ترین الیکشن ہوگا۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.