4 نومبر 2012
وقت اشاعت: 14:55
امریکی الیکشن سر پر، سیاہ فام آبادی اوباما کی حامی
اے آر وائی - امریکا مختلف رنگ اور نسل کے لوگوں کا ملک ہے۔ براک اوباما کو اپنی سیاہ رنگت کی وجہ سے افریقی امریکیوں کی بھرپورحمایت حاصل ہے۔ لاطینی ووٹرز بھی اوباما کے کٹر حامی ہیں۔ امریکا میں لوگوں کی اکثریت صدارتی امیدوار کی معاشی پالیسی پرووٹ دیتی ہے۔ افریقی امریکیوں میں بیروزگاری بہت زیادہ ہے۔ پھر بھی کالے۔ اپنی جیسی رنگت کے صدر براک اوباما کے دیوانے ہیں۔
مختلف سرویزسےپتہ چلاہےکہ براک اوبامہ کوافریقی امریکیوں کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔ لاطینی ووٹروں کے جائزے سے ظاہر ہوتا ہے کہ ستر فیصد ووٹرز صدر اوباما کے حامی ہیں جو رومنی سے بیس فیصد زیادہ ہے۔ گذشتہ انتخابات میں براک اوباماکوسیاہ فام لوگوں نے پچانوے فی صد ڈالےتھے۔ لیکن اس وقت سیاہ فام عوام میں بےروزگاری کی شرح زیادہ نہیں تھی۔۔جو اب بڑھ کرچودہ اعشاریہ تین فی صد ہوچکی ہے۔
ماہرین کہتے ہیں سیاہ فام آبادی میں ووٹ ڈالنے کی شرح انتہائی کم یعنی دس فی صد ہے۔ جوگذشتہ انتخابات میں بڑھ کر تیرہ فی صد تک پہنچ گئی تھی۔ توقع ہےاس مرتبہ سیاہ فام آبادی کےگیارہ فیصد افراد اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔
امریکا میں صدارتی انتخابات کا آخری مرحلہ ۔ رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق دونوں امیداروں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہو گا۔ چار ریاستیں اہم قرار۔ جن میں اوہائیو، وسکانسن، کولوراڈو اور ورجینیا شامل۔ فیصلہ کن ریاستوں میں صدر اوباما کو معمولی سی برتری حاصل ہے۔ صدر اوباما انتخابی مہم کے آخری مرحلے میں مصروفیات سے بھرپور وقت گزار رہے ہیں۔ وہ اوہائیو کے علاوہ آئیوا، وسکونسن اور ورجینیا کا دورہ کر رہے ہیں۔ خاتون اول مشل اوباما نے بھی ورجینیا میں اپنے شوہر کی جانب سے مختلف انتخابی تقریبات میں شرکت کی۔
صدر اوباما کے حریف صدارتی امیدوار مٹ رومنی آئیوا، نیو ہمشائر اور کولوراڈو میں انتخابی مہم کو آگے بڑھا رہے ہیں۔امریکہ کے محکمۂ روزگار کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر کے مہینے میں ایک لاکھ اکہتر ہزار نئی نوکریوں کا اضافہ ہوا ہے، جو توقعات سے بہت زیادہ ہے۔
صدر اوباما نے کہا ہے کہ’ہم نے حقیقی ترقی کی ہے لیکن ابھی بہت کام کرنا ہے۔ مٹ رومنی نے اپنے یہ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ معیشت جمود کا شکار ہے۔ اوباما نے تبدیلی کا وعدہ کیا جو پورا نہیں ہوا۔
صدر اوباما کی طرح نائب صدر جو بائیڈن نے بھی اپنا دن انتخابی مہم کے لیے وسکونسن میں گزارا جبکہ ری پبلکن نائب صدارت کے امیدوار پال رائن نے کولوراڈو اور آئیووا میں وقت گزارنے کے بعد مٹ رومنی کے ساتھ اوہائیو میں جلسے میں شرکت کی۔