تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
5 نومبر 2012
وقت اشاعت: 5:10

امریکی صدارتی انتخابات کل ہوں گے

اے آر وائی - امریکی انتخابی مہم کے آخری حصے میں دونوں صدارتی امیدواروں صدر براک اوباما اور مٹ رومنی نے جیت میں فیصلہ کن کردار ادا کرنے والی ریاستوں میں ڈیرے ڈال دیے۔ افریقی امریکی اور لاطینی ووٹرز اب بھی اوباما کے دیوانے۔



رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق دونوں امیداروں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہو گا۔ چار ریاستیں اہم قرار۔ جن میں اوہائیو، وسکانسن، کولوراڈو اور ورجینیا شامل۔ فیصلہ کن ریاستوں میں صدر اوباما کو معمولی سی برتری حاصل ہے۔ صدر اوباما انتخابی مہم کے آخری مرحلے میں مصروفیات سے بھرپور وقت گزار رہے ہیں۔ وہ اوہائیو کے علاوہ آئیوا، وسکونسن اور ورجینیا کا دورہ کر رہے ہیں۔



صدر اوباما کے حریف صدارتی امیدوار مٹ رومنی آئیوا، نیو ہمشائر اور کولوراڈو میں انتخابی مہم کو آگے بڑھا رہے ہیں۔امریکہ کے محکمۂ روزگار کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر کے مہینے میں ایک لاکھ اکہتر ہزار نئی نوکریوں کا اضافہ ہوا ہے، جو توقعات سے بہت زیادہ ہے۔ صدر اوباما نے کہا ہے کہ’ہم نے حقیقی ترقی کی ہے لیکن ابھی بہت کام کرنا ہے۔ مٹ رومنی نے اپنی یہ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ معیشت جمود کا شکار ہے۔ اوباما نے تبدیلی کا وعدہ کیا جو پورا نہیں ہوا۔



صدر اوباما کی طرح نائب صدر جو بائیڈن نے بھی اپنا دن انتخابی مہم کے لیے وسکونسن میں گزارا جبکہ ری پبلکن نائب صدارت کے امیدوار پال رائن نے کولوراڈو اور آئیووا میں وقت گزارنے کے بعد مٹ رومنی کے ساتھ اوہائیو میں جلسے میں شرکت کی۔خاتون اول مشل اوباما نے بھی ورجینیا میں اپنے شوہر کی جانب سے مختلف انتخابی تقریبات میں شرکت کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.