5 نومبر 2012
وقت اشاعت: 18:56
سینڈی سے متاثرہ کئی علاقوں میں بحالی کا کام سست روی کا شکار
اے آر وائی - امریکہ میں صدارتی انتخابات گرمی عروج پر ہے تو سینڈی طوفان سے متاثرہ کئی علاقوں میں بحالی کا کام سست روی کا شکار۔
امریکہ میں آئی تباہی ہی تباہی سینڈی طوفان کو گزرے کئی دن گزر گئے لیکن آثار ملٹنے والے نہیں جلدی۔ سردی کا آغاز ہے اور ابھی امریکیوں کی بڑی تعداد ہے سڑکوں پر بے حال ۔ ٹیکنالوجی کے باوجود بحالی کا کام ہے سست روی کا شکار ۔ لوگ انتظامیہ کی بھرپور امداد کا کررہے ہیں انتظار ۔
نیوریارک کے ایک شہر ی کا کہنا تھا ایسی تباہی اب تک صرف ٹی وی پر ہی دیکھی تھی پٹرول اور گیس سے چلنے والی گاڑیاں اب بھی پٹرول اور گیس اسٹیشنزز پر کھڑی کررہی ہیں انتظار۔ لاکھوں لوگ اب بھی بجلی کے ہیں منتظر ۔