6 نومبر 2012
وقت اشاعت: 7:36
امریکا کےصدارتی انتخابات میں ووٹنگ جاری
اے آر وائی - امریکا کے صدارتی انتخابات میں پولنگ کا آغاز ہو گیا۔ مختلف ریاستوں میں ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
امریکی ریاست نیو ہمشائر کے قصبے ڈکس ویلی وچ میں ووٹنگ کا عمل نہ صرف مکمل ہو گیا بلکہ ووٹنگ کا نتیجہ بھی سامنے آ گیا جس کے مطابق صدربراک اوباما اور مٹ رومنی نے پانچ پانچ ووٹ حاصل کئے۔
امریکی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب کسی علاقے میں انتخابی امیدواروں کے درمیان مقابلہ برابر ہوا۔ فلوریڈا کے علاقے ڈورل میں ساڑھے سات گھنٹے کی تاخیر کے بعد ووٹنگ کا آغازہوا جہاں لوگوں کی لمبی قطار ووٹ ڈالنے کی منتظر تھی۔
دیگر ریاستوں میں بھی ووٹنگ کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ امریکی میڈیا کے سروے کے مطابق صدارتی انتخاب کے لئے ایک تہائی ووٹ ڈالے جا چکے ہیں۔