تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
6 نومبر 2012
وقت اشاعت: 7:55

حقیقی تبدیلی ہم لائیں گے،مٹ رومنی کا دعوی

اے آر وائی - ریپبلکن امیدوارمٹ رومنی نے دعوی کیا ہے کہ صدر امریکا منتخب ہونے کی صورت میں وہ حقیقی تبدیلی لائیں گے۔



مٹ رومنی نے ری پیبلکن امیدواروں کے لئے انتہائی اہم سمجھی جانے والی ریاست اوہائیو کے شہر کولمبس میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر اوباما چار سال کے دوران وہ تبدیلی لانے میں ناکام رہے جس کا انہوں نے وعدہ کیا تھا۔ رومنی نے کہا کہ اگر وہ انتخابات جیت جاتے ہیں تو عوام کی بہتری کے لئے حققیقی تبدیلی لے کر آئیں گے۔



امیدوارمٹ رومنی نے اپنی اٹھارہ ماہ طویل صدارتی انتخابی مہم کوانتخابات کے دن بھی جاری رکھنے کااعلان کیا۔ رومنی اور ان کی اہلیہ این مقامی وقت کے مطابق آٹھ بجکرپینتیس منٹ پر آبائی قصبے بلمونٹ میں اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے جبکہ بارک اوباما اپنا ووٹ قبل ازانتخابات کاسٹ کرچکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.