تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
6 نومبر 2012
وقت اشاعت: 23:16

امریکا میں صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ جاری

اے آر وائی - امریکا میں صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے ۔مختلف ریاستوں میں طویل قطاریں ووٹرز کے لئے پریشانی کا باعث بن رہی ہیں ۔ بعض مقامات پر مشینیں خراب ہو گئیں۔ جنہیں ہٹا لیا گیا۔ ایگزٹ پول کے مطابق ساٹھ فیصد ووٹر معیشت سے متعلق فکر مند ہیں۔ نیوجرسی میں فیکس پولنگ کے وقت میں آٹھ بجے تک اضافہ کردیا گیا ہے۔



امریکا میں صدارتی انتخابات کے لیے پولنگ میں جوش و خروش دیکھنے میں آرہا ہے ۔ دونوں امیدوارو ں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے مختلف شہروں میں ووٹرز کی لمبی قطاریں نظر آئیں ۔ پنسلوانیا میں خراب انتخابی مشنیں ہٹا دی گئیں، یہاں باراک اوباما کو پڑنے والے ووٹ مٹ رومنی کوجارہے تھے،بعض مقامات پر مشینوں کے خراب ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔



نیوجرسی میں ای میل اور فیکس بیلٹ پیپر نہ ملنے کی وجہ سے پولنگ کے دورانیئے میں اٹھ بجے تک اضافہ کردیا گیا ہے ۔امریکہ میں مشرق سے مغرب تک چار مختلف ٹائم زون ہونے کی وجہ سے ریاستوں میں مختلف اوقات میں ووٹنگ شروع ہوئی۔ گرینچ کے معیاری وقت کے مطابق ساڑھے گیارہ بجے تین اہم ریاستوں اوہایو، مغربی ورجینیا اور اشمالی کیرولائنا میں پولنگ کا عمل شروع ہوا۔



پولنگ کا آغاز ریاست نیو ہمپشائر کے ایک گاؤں ڈکس ویلی نوچ سے ہوا جہاں بارہ رجسٹرڈ ووٹرز میں سے دس نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ یہاں ری پیبلکن پارٹی کے امیدوار مٹ رومنی اور صدر براک اوباما نے پانچ پانچ ووٹ حاصل کئے ۔ تاریخ میں پہلی بار دونوں صدارتی اُمیدواروں کو برابرووٹ ملے ۔ نیو ہمپشائر ہی کے ہارٹ قصبے میں اوباما کو تئیس اور رومنی کو نو ووٹ ملے۔۔مختلف ریاستوں میں ووٹرز کی طویل قطاریں دیکھنے میں آرہی ہے۔



طوفان سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو ای میلز کے ذریعے ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت دی گئی ہے نیویارک میں لوگوں کو پولنگ اسٹیشنز تک لانے کے لیے شٹلز سروس کا انتظام کیا گیا ہے۔ا مریکا میں قبل از وقت بھی ووٹ ڈالے جاتے ہیں۔ اس کا مقصد ایک تو ووٹنگ کے دن پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹرز کی طویل قطاروں سے بچنا اور دوسرا جو انتخاب کے دن اپنے حلقے سے دور ہو، جن میں انتخابی مہم میں حصے لینے والے کارکن، انتخابی عمل کی نگرانی کرنے والے افراد، طبی عملہ وغیرہ شامل ہیں۔ امریکی میڈیا کے سروے کے مطابق صدر اوباما کو اڑتالیس فیصد ووٹرز کی جبکہ رومنی کو چھیالیس فیصد کی حمایت حاصل ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.