تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
6 نومبر 2012
وقت اشاعت: 23:22

بھارت کو سرحد پار سے بڑا خطرا ہے،سیشل کمار

اے آر وائی - بھارتی وزیر داخلہ سیشل کمارنے کہا ہے کے بھارت کو کئی جانب سے اب بھی دہشتگردی کا، خاص طور پر سرحد پار سے، بڑا خطرہ لاحق رہتا ہے ۔



بھارتی وزیر داخلہ نے پاکستان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’اس سلسلے میں پڑوسی ملک سے بات چیت کا بھی کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہےسشیل کمار شندےنے اٹلی کے دارالحکومت روم میں انٹر پول کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے یہ باتیں کہیں ان کا کہنا تھا بھارت کو کئی جانب سے اب بھی دہشتگردی کا، خاص طور پر سرحد پار سے، بڑا خطرہ لاحق رہتا ہے۔



انہوں نہ کہا ’جنوبی ایشیاء میں دہشتگردی حکمت علی کے طور پر تیزی سے ایک موثر ہتھیار بن کر ابھری ہے۔‘ انہوں نے کہا کہ بھارت دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے پر عزم ہے اور ایسا کرنے والوں اور سازش کرنے والوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کی ہر ممکن کوشش میں لگا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.