تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 نومبر 2012
وقت اشاعت: 1:25

مٹ رومنی اور براک اوباما میں کانٹے کا مقابلہ جاری

اے آر وائی - امریکی صدارتی انتخابات میں غیر سرکاری نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔ مٹ رومنی اور براک اوباما میں کانٹے کا مقابلہ جاری ہے۔ جب ابتدائی نتائج آنا شروع ہوئے تو مٹ رومنی آ گے تھے۔ ابتدائی پانچ چھ ریاستوں کے نتائج میں مٹ رومنی واضح فرق حاصل کر چکے تھے۔ پھر نتائج نے پلٹا کھایا اور اوباما رومنی سے آگے نکل گئے۔ اب تک کے ابتدائی غیر حتمی نتائج کے مطابق اوباما کو اناسی الیکٹرول ووٹ ملے تھے۔ مٹ رومنی کی جھولی میں اکہتر الیکٹورل ووٹ ڈلے تھے۔



براک اوباما میساچیوسٹس۔ مین ہٹن۔ الینوائے۔ ڈیلاور۔ میری لینڈ۔ ورمونٹ۔ کینکٹی کٹ۔ نیو جرسی۔ رہوڈ آئی لینڈ۔ اور واشنگٹں ڈی سی سے جنگ جیت چکے ہیں۔ مٹ رومنی نے کینٹکی۔ انڈیانا۔ ویسٹ ورجینیا۔ ساؤتھ کیرولینا۔ الابامہ۔ مسی سی پی۔ اوکلاہوما۔ اور جارجیا میں میدان مارا۔



امریکی صدارتی انتخابات میں اصل جنگ الیکٹورل ووٹ کی ہوتی ہے۔ ان ووٹوں کی تعداد پانچ سو اڑتیس ہے۔ جو دو ستر الیکٹورل ووٹ حاصل کرتا ہے وہی فاتح قرار پاتا ہے۔ خواہ اسے عوامی یا پاپولر ووٹ کم ہی کیوں نہ ملے ہوں۔ جس طرح جارج بش بمقابلہ ایلگور کے وقت ہوا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.