تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 نومبر 2012
وقت اشاعت: 5:45

اوباما امریکا کے پینتالیسویں صدر منتخب

اے آر وائی - امریکی صدارتی انتخابات میں غیر سرکاری نتائج کے مطابق باراک اوباما دوسو ستر سے زیادہ الکٹوریل ووٹ حاصل کر کے امریکا کے پینتالیسویں صدرمنتخب ہو گئے ہیں۔



باراک اوباما دوسری مدت کے لیئے امریکا کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ صدر منتخب ہونے کے لیئے پانچ سو اڑتیس الکٹورل ووٹ میں سے دو سو ستر درکار ہوتے ہیں اب تک آنے والے نتائج کے مطابق باراک اوبا نے دو سو نوے جبکہ مٹ رومنی نے دو سو تین الکٹورل ووٹ حاصل کیئے ہیں۔



امریکی انتخابات میں جیت کے بعد باراک اوباما نے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جیت آپ کی وجہ سے ہوئی آپ کا شکرگزار ہوں ہم سب ایک ہیں جب کہ امریکا کے مختلف شہروں میں اوباما کے صدر منتخب ہونے پر جشن ہو رہا ہے۔



امریکا میں صدارتی انتخابات کے لیے پولنگ میں جوش و خروش دیکھنے میں آیا ۔ مختلف شہروں میں ووٹرز کی طویل قطاریں نظر آئیں۔ انڈیانا ، ورجینیا ، نیوہمپشائر اور کینٹکی سمیت مشرقی ریاستوں میں پولنگ مکمل ہوگئی ہے۔ پولنگ کا آغاز ریاست نیو ہمپشائر کے ایک گاؤں ڈکس ویلی نوچ سے ہوا یہاں مٹ رومنی اور براک اوباما نے پانچ پانچ ووٹ حاصل کئے۔



جب ابتدائی نتائج آنا شروع ہوئے تو مٹ رومنی آ گے تھے۔ ابتدائی پانچ چھ ریاستوں کے نتائج میں مٹ رومنی واضح فرق حاصل کر چکے تھے۔ پھر نتائج نے پلٹا کھایا۔ اور اوباما رومنی سے آگے نکل گئے۔ صدر براک اوباما میساچیوسٹس۔ مین ہٹن۔ الینوائے۔ ڈیلاور۔ میری لینڈ۔ ورمونٹ۔ کینکٹی کٹ۔ نیو جرسی۔ رہوڈ آئی لینڈ۔ مشی گن۔ نیویارک۔ نیوہیمپشائر، پنسیلوینیا۔ کیلی فورنیا، وسکانسن۔ نیومیکسیکو اور واشنگٹں ڈی سی سے جنگ جیت چکے ہیں۔



مٹ رومنی نے ایری زونا، الاباما۔ کنساس۔ نیبراسکا۔ نارتھ ڈکوٹا۔ ساؤتھ ڈکوٹا۔ ٹیساس۔ وائیومنگ۔ لوزیانہ۔ جارجیا۔ کینٹکی۔ انڈیانا۔ ویسٹ ورجینیا۔ ساؤتھ اور نارتھ کیرولینا۔ یوٹا، مونٹانا، مسیسپی۔ اوکلاہوما۔ ٹینیسی۔ آرکنساس اور جارجیا میں میدان مارا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.