تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 نومبر 2012
وقت اشاعت: 17:14

نیویارک کی ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ جگمگا اُٹھی

اے آر وائی - امریکا میں صدارتی انتخابات کے نتائج کے اعلان کا ایک دلچسپ طریقہ یہ اختیار کیا گیا کہ مشہور ایمائراسٹیٹ بلڈنگ کو نیلے اور سرخ رنگوں کی جگمگاتی لائٹس سے سجا دیا گیا ۔



ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ کو ڈیموکریٹک اور ری پیبلکن پارٹی کے مخصوص نیلے اور سرخ لائٹس سے روشن کیا گیا جو انتخابی نتائج کے اعلان کے ساتھ ساتھ گھٹتی اور بڑھتی رہیں۔ جگمگاتی روشنیوں میں ڈوبی ایمائراسٹیٹ بلڈنگ نے دور دور تک دیکھنے والوں کوایک دلکش نظارہ فراہم کیا۔



اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد نتائج جاننے اور اس تاریخی موقع لا لطف اٹھانے ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ کے گرد جمع ہو گئی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.