تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
8 نومبر 2012
وقت اشاعت: 6:11

نومنتخب صدراوباما کا کانگریس کے ارکان کو فون

اے آر وائی - نومنتخب امریکی صدر باراک اوباما نے کانگریس کے ارکان کو فون کیا اور ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔



وائٹ ہاؤس کے مطابق چار برس کےلیے دوبارہ منتخب ہونے پر باراک اوباما نے کانگریس میں ڈیموکریٹس اور ری پبلکن ارکان کاشکریہ ادا کیا۔



انہوں نے کہا کہ عوام چاہتے ہیں کہ ڈیموکریٹک اور ری پبلکن جماعتیں ساتھ مل کر کام کریں۔ اوباما نے ارکان کانگریس سے گفتگو کے دوران ملک کا مالی خسارہ کم کرنے کاعزم دہرایا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.