تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
10 نومبر 2012
وقت اشاعت: 4:59

سی آئی اے چیف مستعفی،مائیکل مورکل قائم مقام سربراہ

اے آر وائی - امریکی سی آئی اے کے سربراہ ڈیوڈ پیٹریاس نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے جسے امریکی صدر بارک اوباما نے قبول کر لیا ہے۔



وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق ڈیویڈ پیٹریا س نے استعفے کی وجہ گھریلو مصروفیات بیان کی ہیں، امریکی صدر بارک اوباما نے ڈیوڈ پیٹریاس کے استعفے کو منظور کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا ہے ۔ بیان میں کہاگیا کہ پیٹریاس ایک بےمثال جنرل تھے اور انہوں نے امریکہ کے لیے کئی دہائی تک غیر معمولی فرائص انجام دیے ہیں۔



امریکی صدر نے کہا کہ ڈیوڈ پیٹریاس نے اس وقت امریکہ کی خدمت کی جب اسے دہشتگردوں سے جنگ کا سامنا تھا ، ڈیوڈ پیٹریاس کے استعفے کے بعد سی آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹرمائیکل موریل کو قائم مقام سی آئی چیف مقرر کردیاگیا ہے۔



امریکی میڈیا کے مطابق چند روز بعد لیبیا میں سفارتکار کے قتل پر ڈیوڈ پیٹریاس کو کانگریس میں بطور گواہ پیش ہونا تھا۔ ڈیوڈ پیٹریاس نے گزشتہ برس ستمبر میں سی آئی اے چیف کا عہدہ سنبھالا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.