10 نومبر 2012
وقت اشاعت: 7:1
ڈیوڈپیٹریاس افیئرسامنے آنے پر مستعفی ہوگئے
اے آر وائی - سی آئی اے کے چیف کو لڑکی کے چکر میں نوکری سے ہاتھ دھونا پڑ گئے۔ ایف بی آئی ان کے معاشقے کی تحقیقات کررہی تھی جسے صدارتی الیکشن تک روکنے کی درخواست کی گئی تھی۔
ڈیوڈ پیٹریاس کی زندگی کااکسٹھواں برس آغاز میں ہی ان کے لیے کچھ عجیب ثابت ہوا،ساٹھویں سالگرہ کے دو دن بعد ہی انہوں نے اوباماکواستعفیٰ پیش کردیا اوراعتراف بھی کیا انہوں نےشادی شدہ ہونے کے باوجود ایک خاتون سے تعلق رکھاتھا۔
خاتون پاؤلا براڈویل سے ایف بی آئے نے تحقیقات شروع کردیں ہیں، ان پر الزام ہے کہ انہوں نے سابق سی آئے اے چیف کےای میل اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرلی تھی جس کے ذریعے خفیہ معلومات ان تک پہنچیں،ڈیوڈ
پیٹریاس نے امریکی صدراوباما کودیے گئے استعفے میں ،،خاتون نے ڈیوڈ پیٹریاس کی ’’آل ان‘‘ نامی سوانح عمری بھی تحریر کی تھی۔