تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
12 نومبر 2012
وقت اشاعت: 11:21

افغانستان میں امن عالمی برداری کی مدد سے ہو گا، من موہن

اے آر وائی - بھارت کے وزیراعظم من موہن سنگھ نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے عالمی برادری کی مدد درکار ہے۔ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں افغانستان کے صدر حامد کرزئی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ نے کہا کہ بھارت افغانستان کی تعمیر نو کے لئے امداد جاری رکھے گا۔



انہوں نے کہا کہ افغان صدر سے ملاقات مفید رہی ان کے دورے کے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات پر مثبت اثرات ہوں گے۔ افغان صدر حامد کرزئی کا کہنا تھا ان کے دورہ بھارت کا مقصد باہمی تجارت کو فروغ دینا اور بھارت سے روابط کو مضبوط کرنا ہے۔



انہوں نے کہا کہ افغان عوام بھارت کے تعاون پر شکر گزار ہیں۔ من موہن سنگھ اور حامد کرزئی نے مفاہمت کی چار یادداشتوں پر بھی دستخط کئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.