13 نومبر 2012
وقت اشاعت: 6:14
ایرانی فضائیہ نے جنگی مشقیں شروع کر دیں
اے آر وائی - ایران کی فضائیہ نےفضائی حملوں سے بچاؤ کی سب سے بڑی جنگی مشقیں شروع کر دیں ہیں۔
فضائی حملوں سے بچائو کی جنگی مشقوں میں ایرانی فضائیہ کے لڑاکا اور بمبار طیارے بھی حصہ لے رہے ہیں۔ جبکہ آٹھ ہزار سے زائد اہلکار بھی مشقو ں میں مصروف ہیں۔
ایران کی جانب سے کی جانےو الی جنگی مشقیں امریکی ڈرون طیارے پر ایرانی طیاروں کے حملے کے بعد پیدا ہونے والے تنائو کے باعث زیادہ اہمیت اختیار کر گئی ہیں۔