14 نومبر 2012
وقت اشاعت: 5:25
اٹلی میں تاریخ کا بدترین سیلاب
اے آر وائی - اٹلی میں تاریخ کا بدترین سیلاب، روم اور فلورنس کو ملانے والا ہائی وے کا بیشتر حصہ سیلاب میں ڈوب گیا۔اٹالین حکام کے مطابق دریا میں مزید طغیانی کا خد شہ ہے۔ سیلاب سے بیشترکھیت اور دریا کے نزدیک واقع فیکٹریز میں پانی بھر گیا۔ہائی وے کو تمام قسم کے ٹریفک کیلئے بند کردیاگیا۔ علاقہ مکین کے مطابق یہ اٹلی کی تاریخ کا بدترین سیلاب ہے۔سیلاب لوگوں کا اناج اورمویشی بھی بہا لے گیا۔