تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
15 نومبر 2012
وقت اشاعت: 5:5

امریکا نےاسرائیل کےغزہ پرحملےجائزقراردے دیے

اے آر وائی - امریکا اپنی ہٹ دھرمی پر قائم، اسرائیلی فضائیہ کے غزہ کی پٹی پر حملے کو جائز قرار دتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ سے اسرائیل پر راکٹ حملے بند کئے جائیں۔



محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک سی ٹونر نے غزہ سے اسرائیلی سر زمین پر راکٹ حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے معصوم اسرائیلی اور فلسطینی عوام کے زخمی اور ہلاک ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حماس اور دوسرے دہشتگرد گروپس اسرائیلی عوام پر حملے بند کردیں۔



مارک سی ٹونر نے کہا کہ وہ اسرائیلی اقدامات کی حمایت کرتے ہیں کیونکہ اسرائیل اپنے دفاع کا حق رکھتا ہے۔۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو حملوں کے دوران اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ فلسطینی شہریوں کو نقصان نہ پہنچے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.