تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
15 نومبر 2012
وقت اشاعت: 7:16

اسرائیلی جارحیت،غزہ پرتازہ ترین حملے میں3فلسطینی شہید

اے آر وائی - غزہ پراسرائیل کے ایک تازہ ترین فضائی حملے کے نتیجے میں 3 فلسطینی شہید ہو گئے، فضائی حملہ غزہ کے نواحی علاقے برشیوا میں کیا گیا۔



اسرائیل کی جانب سے غزہ پر جارحیت کے نتیجے میں اب تک پندرہ فلسطینی شہید جبکہ اٹھارہ سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، ادھر غزہ کے مسلے پر سلامتی کونسل کے ہونے والے اجلاس میں اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل اب اپنے علاقے میں غزہ کی جانب سے مزید حملے کو برداشت نہیں کریگا، نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل غزہ پر فضائی حملے جاری رکھے گا اور ضرورت پڑی تو حملوں کا دائرہ بڑھا دینگے۔



دوسری جانب عرب ممالک نے فضائی حملے میں فلسطینی شہریوں کی ہلاکت پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے جبکہ مصر نے اسرائیل سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا ہے، ادھر امریکہ نے اسرائیلی فضائیہ کے غزہ کی پٹی پر حملے کو جائز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ سے اسرائیل پر راکٹ حملے بند کئے جائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.