تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
15 نومبر 2012
وقت اشاعت: 12:26

بال ٹھا کرے شدید علیل ہوگئے,ممبئی کے اسپتال میں زیر علاج

اے آر وائی - بھارتی انتہا پسند جماعت شیو سینا کے سربراہ بال ٹھا کرے شدید علیل ہوگئے ہیں اور ممبئی کے اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔



بال کیشیو ٹھاکرے جو بالا صاحب کے نام سے بھی پکارے جاتے ہیں تئیس جنوری انیس سو چھبیس کو پونے میں پیدا ہو ئے ۔ بال ٹھاکرے نے عملی زندگی کا آغاز ممبئی کے انگری اخباردی فری پریس جنرل میں کارٹونسٹ کی حیثت سے کیا اور اپنے والد ۔ کیشیو سینا رام ٹھاکرے کے سیاسی نظریات سے متاثر ہوکر انیس سو ساٹھ میں سیا ست پر مبنی ہفتہ وار اخبار نکالا ۔



انیس سو چھیا سٹ میں بال ٹھاکرے نے ہندو انتہا پسند جماعت شیو سینا بنائی ۔ انھوں نے ہندو اور مراٹھی زبان میں اخبارسامانا اور دوپہر کا سامانا بھی نکالے۔ان تمام خصوصیات کے ساتھ بال ٹھاکرے ایک متنازعہ شخصیت بھی ہیں ۔



بال ٹھاکرے مسلمانوں کے بارے میں اپنے سخت گیر رویے کی وجہ سے بھی پہچانے جاتے ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے یہاں تک کہہ ڈالا کے اگربھارت سے چالیس کروڑ مسلمانوں کو نکال دیا جا ئے تو یہاں امن ہوجا ئے گا ۔ وہ بھارت میں صرف ہندو مزہب کے پیرو کاروں کو دیکھنا چاہتے ہیں ۔



بابری مسجد کی شہادت کے بارے میں بال ٹھاکرے نام سامنے آتا ہے۔ بال ٹھاکرے نے پاک بھارت میچزپر دھمکی آمیز رویے اپنایا یہاں تک کہ پاکستانی اور بھارتی اداکاروں کے مل کر کام کرنے پر انہیں شدید اعتراضات رہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.