تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
16 نومبر 2012
وقت اشاعت: 4:28

غزہ پراسرائیلی بمباری جاری،حملوں میں بچے سمیت3افراد شہید

اے آر وائی - غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری، زیتون پر کئے گئے تازہ حملے میں ایک بچے سمیت 3 افراد شہید ہوگئے۔ اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے بدھ سے غزہ پر 150 سے زائد حملے کئے گئے جس کے نتیجے میں اب تک 15 افراد شہید اور 150 سے زائد زخمی ہوئے۔



اسرائیلی فضائیہ کا غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے ، اسرائیلی طیاروں نے تازہ حملوں میں زیتون کے علاقے میں ایک گھر کو نشانہ بنایا، 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی بمباری سے شہید ہونے والوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔



حماس کا کہنا ہے کہ غزہ پر حملے کے بعد اسرائیل کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کو مسترد کردیا گیا ہے، اب اسرائیل کی طرف سے مذاکرات کے جھوٹے دعووٴں میں نہیں آئیں گئے۔



غزہ پر اسرائیلی حملے کی وینزویلا کے صدر ہوگو شاویز نے شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت کا قتل قرار دیا اور اسے امریکی بر بریت کا شاخسانہ کہا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.