تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
17 نومبر 2012
وقت اشاعت: 11:17

مصر:بس ٹرین کی زد میں آگئی، 47 بچے ہلاک

اے آر وائی - مصر میں بس اور ٹرین کے تصادم میں درجنوں بچے ہلاک ہو گئے۔ حادثے کے بعد مصر کے وزیر ٹرانسپورٹ اور ریلوے کے سربراہ نے استعفی دے دیا۔



غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حادثہ مصر کے وسطی صوبے ایس یوط میں پیش آیا ۔ بس میں ساٹھ بچے سوار تھے جن میں سینتالیس بچے ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ بچے اپنی نرسری کی طرف سے تفریحی دورے پر جارہے تھے۔



بچوں کی عمریں چار سے چھ سال کے درمیان ہیں۔مصر کے صدر محمد مرسی نے وزیراعظم، وزرائے دفاع اور صحت اور قاہرہ کے گورنرکو متاثرہ خاندانوں کی امداد کا حکم دیا ہے۔حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.