17 نومبر 2012
وقت اشاعت: 11:45
انتہا پسند رہنما بال ٹھاکرے چل بسے
اے آر وائی - بھارت کے انتہا پسند ہندو رہنما بال ٹھاکرے چھیاسی سال کی عمر میں ممبئی میں چل بسے۔ ہندو انتہا پسند تنظم شیوسینا کے سربراہ بال ٹھاکرے کافی عرصے سے پھیپڑوں کے مرض میں مبتلا تھے۔ جس پر اُنھیں وقفے وقفے سے مصنوعی تنفس بھی فراہم کیا جارہا تھا۔
وہ اسپتال میں زیر علاج تھے اور حال ہی میں گھر منتقل کئے گئے۔ بال ٹھاکرے نے انتہا پسند تنظیم کی بنیاد بھی رکھی تھی اور وہ اپنے انتہا پسندانہ بیانات کے باعث میڈیا کی خبروں کی زینت بنتے رہے۔